ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلرمرغی نایاب

برائلرمرغی نایاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: رمضان میں مہنگائی کے مارے عوام کی مزید کھال اتارنے کی تیاریاں،عیدالفطرقریب آئی تومرغی کا گوشت دوربھاگنے لگا، گرانفروشوں نے دو روز کے دوران برائلرگوشت 22 روپے فی کلومہنگا کردیا،شہری کہتے ہیں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ برائلرمرغی کی قیمت آسمان چھو رہی ہے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق اب عید الفطر پر مزے مزے کی چکن کڑاہی ،چکن بریانی،چکن کوزی حلیم،چکن نہاری اور دیگر ڈشزبنانا ہوا اور بھی دشوار کیونکہ گراں فروشوں نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔عید الفطر قریب اور برائلر مرغی کی طلب میں اضافہ دیکھ کربرائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 254 روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری گاڑیاں جھولنے والے افسران کو عدالت نے طلب کر لیا 

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تھوک میں زندہ برائلر 169 اور پرچون میں اسکی قیمت 175 روپے فی کلوگرام متعین کی گئی ہے۔شہریوں نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کردیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں اور عوام کو گراں فروشی سے نجات دلائیں۔