سرکاری گاڑیاں جھولنے والے افسران کو عدالت نے طلب کر لیا

سرکاری گاڑیاں جھولنے والے افسران کو عدالت نے طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: استحقاق سےزائدگاڑیوں کےاستعمال نہیں چلے گا، چیف جسٹس پاکستان کا افسران سےگاڑیاں رات 12بجے تک واپس لینےکا حکم دے دیا۔

سٹی42 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے افسران سےگاڑیاں رات12 بجے تک واپس لینےکاحکم دے دیا۔ عدالت نےگاڑیاں واپس نہ کرنیوالےافسران کوکل طلب کرلیا۔ عدالت کامحکمہ ایراکےسربراہ کوکل ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکم بھی دیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:چیف جسٹس کا بڑا حکم،موبائل کارڈز پر ٹیکسزختم 

 چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم نےان گاڑیوں کوتباہ نہیں ہونےدینا۔ تمام صوبوں کےچیف سیکرٹریزان گاڑیوں سےمتعلق فیصلہ کریں۔ کسٹم حکام نےجوگاڑیاں پکڑی ہیں ان کی نیلامی کریں۔ ازخود نوٹس کی مزید کارروائی26 جون کوہوگی۔