لاہور پولیس کی عیدی مہم،شہریوں کی جیبیں خالی کر دیں

لاہور پولیس کی عیدی مہم،شہریوں کی جیبیں خالی کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:لاہور پولیس کی غنڈہ گردی،شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا،عید سے پہلے زبردستی عیدی وصول کی جانے لگی،شہری انتہائی پریشان ہوگئے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے اہلکاروں کی عیدی مہم زور پکڑ گئی۔عید سے پہلے شہریوں کو روک کر زبردستی عیدی وصول کرنے والے 2 پولیس اہلکار پکڑے گئے۔واضح رہے پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد چیکنگ کے بہانے شہریوں کو روکتے اور شہریوں سے پیسے بٹورتے تھے۔

یہ بھی لازمی دیکھیں:

دونوں ملزمان جن میں رضوان اور غلام محمد نواب ٹاؤن تھانے کی چوکی ایل بلاک کے اہلکار ہیں۔علاوہ ازیں ملزمان نے گزشتہ روز توحید نامی شہری سے گن پوائنٹ پر 81 ہزار روپے لوٹے۔متاثرہ شہری نے ملزمان کا پیچھا کیا اور ان کی شناخت کر لی۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ شہری کی شناخت کرنے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔