اسرارخان: لاہور کے علاقے نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کنیز فاطمہ کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔ انویسٹیگیشن پولیس کے مطابق واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے کے دوران بچی کے جسم پر تشدد کے کوئی واضح نشانات نہیں ملے۔ متوفیہ کا تعلق جڑانوالہ سے تھا اور وہ ایک ماہ دس روز قبل ہی ملازمت پر آئی تھی۔
پولیس کے مطابق بچی کے والد جاوید کی مدعیت میں مالک مکان محمد اعجاز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔