ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 279 ٹریفک حادثات، ایک جاں بحق، 319 زخمی

لاہور میں 279 ٹریفک حادثات، ایک جاں بحق، 319 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 279 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 319 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 89 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 230 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے، شہری محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔