عابد چودھری: لاہور کے علاقے ساندہ میں دن دیہاڑے موبائل شاپ میں چوری کی واردات پیش آئی، جہاں دکاندار کے نماز کی ادائیگی کے لیے جانے کے دوران نامعلوم چور دکان کا صفایا کر گیا۔
متاثرہ شہری حسن کے مطابق ملزم دکان کا لاک توڑ کر اندر داخل ہوا اور 7 لاکھ روپے نقدی سمیت قیمتی اشیا چرا کر فرار ہوگیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں ملزم کو دکان سے سامان لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
متاثرہ دکاندار نے واقعے کے خلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے، جبکہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔