ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جزوی ابر آلود موسم، آج بارش کا بھی امکان

لاہور میں جزوی ابر آلود موسم، آج بارش کا بھی امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: لاہور میں آج موسم جزوی ابر آلود ہے، جہاں کبھی بادل چھائے رہے تو کبھی سورج نکل آیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آج بھی بارش کا امکان موجود ہے۔