ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر ایکسپو 2026، نجی شعبہ توانائی انقلاب میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے: مصدق ملک

سولر ایکسپو 2026، نجی شعبہ توانائی انقلاب میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے: مصدق ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری تین روزہ سولر اینڈ سٹوریج ایکسپو 2026 کا دورہ کیا اور نمائش کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سولر ایسوسی ایشن نے شاندار ایکسپو کا انعقاد کیا ہے، جہاں دنیا کی معروف کمپنیاں اپنی جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی نے معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ دنیا میں کاپر کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان چوتھے نمبر پر ہے، جو ملک کے لیے ایک بڑا معاشی موقع ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ سولر انڈسٹری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور ملک بھر میں سولر توانائی کا وسیع نیٹ ورک قائم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید بیٹری ٹیکنالوجی کی بدولت اب 24 گھنٹے سولر توانائی سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، جبکہ بجلی کی بندش کے باوجود کاروباری اور گھریلو سرگرمیاں متاثر نہیں ہوتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ صنعتی شعبے میں بھی ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا اور فیکٹریوں سے دھواں نکلنے کا رجحان بتدریج کم ہوتا جائے گا۔