ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن کا عمل جاری، 38 گلیوں کی تعمیر مکمل

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن کا عمل جاری، 38 گلیوں کی تعمیر مکمل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ پروگرام کے تحت خستہ حال اور کچی گلیوں کی تعمیر و مرمت کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور معیاری بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل صدر کا فیلڈ دورہ کیا اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری توسیعی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عابد ممتاز خان سیال اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے یونین کونسل 194، واہگہ زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہیں 57 گلیوں کی تعمیر و مرمت کے مجموعی پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونین کونسل 194، واہگہ زون میں 57 گلیوں میں سے 38 گلیوں کی تعمیر و مرمت مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ باقی 19 گلیوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جنہیں مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے دوران سیفٹی پروٹوکولز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی کاموں کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر کوالٹی چیکنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا اور عوام کو جدید و پائیدار انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے۔