اقصیٰ شیخ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ آن لائن بائیک رائیڈرز کی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں۔
رائیڈرز کا کہنا ہے کہ مہنگے ایندھن کے باعث روزانہ کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ آمدنی میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔
رائیڈرز کے مطابق فیول کی قیمت بڑھنے سے آمدنی اور اخراجات کا توازن بگڑ گیا ہے، جس کے باعث روزانہ کی کمائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے پیش نظر آن لائن رائیڈ سروسز کے کرایوں کا ازسرنو تعین کیا جائے تاکہ اخراجات کا بوجھ کسی حد تک کم ہو سکے۔
رائیڈرز کا کہنا ہے کہ پٹرول کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کی مرمت اور دیگر آپریشنل اخراجات بھی بڑھ چکے ہیں، جس کے باعث آن لائن رائیڈ سروسز سے وابستہ افراد شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔