ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر واسا ایجنسیوں نے ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کرلئے

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر واسا ایجنسیوں نے ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کرلئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: پنجاب حکومت نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا سمیت متعلقہ اداروں نے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں۔

حکام کے مطابق راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور دیگر اضلاع میں بھی ہیٹ ویو ریلیف کیمپس فعال کر دیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو ٹھنڈا پینے کا پانی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے واسا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے، ریلیف کیمپس کا باقاعدگی سے معائنہ کرنے اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ پانی کی فراہمی کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے، جبکہ دور دراز اور پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے علاقوں میں واٹر باؤزرز اور ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔