ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تنخواہ میں اضافے کی خوشی کیوں ماند پڑ جاتی ہے؟ ماہرین نے وجہ بتا دی

تنخواہ میں اضافے کی خوشی کیوں ماند پڑ جاتی ہے؟ ماہرین نے وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اکثر لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ نئی کامیابی، قیمتی خریداری یا بہتر آمدنی سے حاصل ہونے والی خوشی زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہتی۔ وقت گزرنے کے ساتھ وہی چیز، جو ابتدا میں بے حد مسرت کا باعث بنتی ہے، معمول کا حصہ محسوس ہونے لگتی ہے۔

ویب سائٹ Bolde کے مطابق ماہرین نفسیات اس کیفیت کو ہیڈونک ایڈاپٹیشن ( Hedonic Adaptation) یا لذت سے مانوس ہو جانا کہتے ہیں۔ اس نظریے کے مطابق انسان نئی آسائشوں، کامیابیوں اور مثبت تبدیلیوں کا عادی ہو جاتا ہے، جس کے باعث ان سے وابستہ خوشی اور جوش بتدریج کم ہونے لگتے ہیں۔

نفسیاتی ماہرین کے مطابق جب زندگی میں کوئی نئی اور خوشگوار تبدیلی آتی ہے تو ابتدا میں دماغ اسے غیر معمولی تجربہ سمجھتے ہوئے بھرپور خوشی محسوس کرتا ہے، تاہم یہ احساس مستقل نہیں رہتا۔ کچھ عرصے بعد دماغ اس نئی حقیقت کو معمول کا حصہ تسلیم کر لیتا ہے۔

اسی وجہ سے جو چیز پہلے بے حد اہم اور خوشی کا باعث محسوس ہوتی تھی، وہ رفتہ رفتہ اپنی کشش کھونے لگتی ہے اور اس سے وابستہ مسرت و دلچسپی میں کمی آ جاتی ہے، جسے نفسیات میں ہیڈونک ایڈاپٹیشن کا قدرتی عمل قرار دیا جاتا ہے۔