ویب ڈیسک : واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نئے فیچرز پر کام کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ بہتر تجربہ فراہم کیا جاسکے۔اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم میں کالز کے حوالے سے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین وائس اور ویڈیوز کالز پر ایموجیز کے ذریعے جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔اس طرح کا ری ایکشن فیچر ابھی ٹیکسٹ یا وائس میسجز کے لیے دستیاب ہےwabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایموجی ری ایکشن فیچر کو اب کالز تک توسیع دی جا رہی ہے۔درحقیقت صارفین اس فیچر کے تحت کالز کے دوران کسی بھی قسم کے ایموجی کو استعمال کرکے اپنے جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔ابھی یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں نظر آیا ہے اور وہاں بھی محدود افراد کو دستیاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے کالز کے دوران جو ایموجیز استعمال کیے جائیں گے ان کے لیے ایک ریسنٹ یوز ری ایکشنز کا سیکشن موجود ہوگا جس سے صارفین کے لیے یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ وہ پہلے کونسے ایموجیز استعمال کرچکے ہیں۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا ممکن نہیں۔