ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کرشوہر کو قتل کردیا ؛ فلم سے متاثر ہوکر لاش کو ٹھکانے لگایا

بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کرشوہر کو قتل کردیا ؛ فلم سے متاثر ہوکر لاش کو ٹھکانے لگایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی شہر حیدر آباد میں ظالم بیوی اور بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر گھر کے سربراہ کو قتل کردیا۔ اور فلم دیکھنے کے بعد لاش کو دریا میں پھینکا 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقے مشیر آباد میں پیش آیا جہاں لنگم نامی شخص کو اس کی اپنی ہی بیوی اور سگی بیٹی نے قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول لنگم اور اس کی بیوی وڈلوری شردھا نوکری پیشہ تھے جو کم معاوضے کی ملازمت کرتے تھے، ان کی بیٹی منیشا اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی تھی اور اس کی اپنے دوست حسین کے ساتھ دوستی تھی۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بھی بیٹی منیشا کی آشنا سے دوستی کو لے کر ہوا جو اس قدربڑھ گیا کہ شوہر کی موت کی وجہ بن گیا۔ بیٹی نے دوپہر کے وقت اپنے باپ کو نیند کی گولیاں دیں اور پھر آشنا کے ساتھ مل کر دونوں ماں بیٹی نے پہلے اس کا سانس بند کیا اور پھر رسی کی مدد سے گلا گھونٹ دیا۔

رپورٹس کے مطابق قتل کرنے کے بعد تینوں تھیٹر میں فلم دیکھنے گئے جس سے متاثر ہوکر انہوں نے لاش کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا اور لاش کو دریا میں لے جا کر پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دریا کے قریب موجود لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں  ملزموں  کو گرفتار کرلیا گیا۔