سٹی 42: پرائیویٹ گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکل کوبھی اب فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا
موٹر سائیکل کی ٹیسٹنگ کے بعد ایک سال کا فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا،پنجاب کابینہ کی جانب سے قانون میں ترمیم کر لی گئی،جلد اس پرعملدرآمد کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ حکمت عملی مرتب کر لے گا،پنجاب میں ایل پی جی استعمال کرنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، تمام بس ٹرمینلز پر کارروائی کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دئیے گئے
سیکرٹری آر ٹی ایز کی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کیں ، غیر قانونی رکشہ باڈی بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App