عابد چودھری : ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس،نشتر کالونی پولیس نے اندھے قتل کے 2 مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی،واقعہ 7 جولائی کی دوپہر 12 بجے تھانہ نشتر کالونی کے علاقے خالق نگر میں پیش آیا،مقتول حنزلہ اپنے گھر کے باہر چنگچی رکشے میں بیٹھا تھا، 2موٹر سائیکل سوار آئے اور حنزلہ پر فائرنگ کر دی،فائر مقتول کے سینے پر لگا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ایس پی اخلاق اللہ تارڑ ن بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،وجہ عنادیہ ملزم شعبان اور ماہیر نامی لڑکی کی آپس میں دوستی تھی، مقتول حنزلہ ماہیر نامی لڑکی سے دوستی کرنا چاہتا تھا، ملزمان سے واقعہ میں استعمال ہونیوالا پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او نشتر کالونی کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی،قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔