ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آگاہی سیشن برائے ''ایف بی آر ڈیجیٹل انوائسنگ'' کا انعقاد

آگاہی سیشن برائے ''ایف بی آر ڈیجیٹل انوائسنگ'' کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  خان شہزاد : ا یف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں آگاہی سیشن برائے ''ایف بی آر ڈیجیٹل انوائسنگ'' کا انعقاد  کیا گیا۔

ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا،ریجنل چیئرمین و نائب صدر زین افتخار چوہدری نے سیشن کی صدارت کی،کمشنر ان لینڈ ریونیو، ایل ٹی او لاہورعبدالجواد ،چیف ٹیکنالوجی و انفارمیشن آفیسر، پی آر اے ایل محمد نعیم ،سابق ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک،کنوینر کمیٹی حسیب اللہ خان و دیگر نےشرکت کی۔

  زین افتخار چودھری کا کہنا تھا کہ  ڈیجیٹل انوائسنگ موجودہ سسٹم میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے، ڈیجیٹل انوائسنگ مثبت قدم ،ملک میں شفافیت کو فروغ دے گا،سسٹم ٹیکس نظام بہتر بنائے گا ،ہمیں بین الاقوامی معیار کے قریب لائیگا۔