اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.51 روپے اضافے سے 278.61روپے پر بند ہوا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کمی سے 280.50 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو79 پیسے مہنگا ہوکر 302.96 روپے ، برطانوی پاونڈ 2.32 روپے مہنگا ہوکر 359.73 روپے ، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 76.34 روپے، جبکہ سعودی ریال 7 پیسے اضافے سے 74.56 روپے پر آگیا۔