ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل نے ویڈیو کال کیلئے نئےفیچرز متعارف کرادیے

گوگل نے ویڈیو کال کیلئے نئےفیچرز متعارف کرادیے
کیپشن: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل پلیٹ فارم نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی ایک اور مشکل کو آسان بنادیا،گوگل پر ویڈیو کال کرنے والوں کے جدید فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جن کی مدد سے صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کا استعمال دنیا بھر میں کیا جارہا ہے، گوگل میپ کی مدد سے راستے معلوم کرسکتے ہیں جبکہ اس کے ذریعے ویڈیو کال کا حصول بھی ممکن ہے، گوگل نے ویڈیو کال سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں،گوگل کانفرنسنگ سروس میٹ نے صارفین کی دلچپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان نئے فیچرز کومتعارف کرایا گیاہے۔

اس حوالے سے گوگل کمپنی کی جانب سے ٹویٹر پرایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس ان نئے فیچرز کو استعمال کرنے کاطریقہ بتایا گیا ہے،گوگل میٹ میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے ایفیکٹس، اے آر ماسکس اور ویڈیو فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے،گوگل نے بتایا کہ اب صارفین ویڈیو کال فیڈ پر نیچے کی جانب موجود اسپارکل آئیکن کی مدد سے ان فیچرز کا استعمال کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچرز سے صرف وہ صارفین مستفید ہو سکیں گے جن کا اپنا ذاتی گوگل اکاؤنٹ ہوگا، ورک اسپیس استعمال کرنے والے صارفین کو یہ فیچرز محدود تعداد میں دستیاب ہوں گے،ان نئے فیچرز کے متعارف کرانے کا مقصد بزنس اور کاروباری صارفین کے علاوہ عام افراد کی توجہ اس سروس کی طرف مبذول کروانا ہے۔

 واضح رہے کہ گوگل نہ صرف آپ کے بارے میں تمام معلومات رکھتا ہے بلکہ وہ یہ تمام معلومات اشتہارات دینے والی کمپنیوں کو بھی فراہم کرتا ہے۔ اسی وجہ سے آپ کئی دفعہ دیکھتے ہیں کہ آپ وہی اشتہارات دیکھتے ہیں جس کے بارے میں آپ سرچ کر رہے ہوتے ہیں۔
لیکن اس میں بھی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ آپ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ گوگل آپ کی کون سی معلومات ان کمپنیوں کو دے رہا ہے۔
 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer