حلیمہ سلطان کا پاکستانی مداحوں کیلئے اردو میں پیغام

حلیمہ سلطان کا پاکستانی مداحوں کیلئے اردو میں پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے پاکستانی مداحوں کے لئے اردو میں پیغام جاری کردیا۔
میگا ہٹ ترک سیریل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجک نے پاکستان سے اپنے مداحوں کے لئے اردو میں ایک اہم پیغام شیئر کیا ہے۔پاکستان سے آنے والے اپنے مداحوں کی کثیر تعداد کے ساتھ ان کی آواز سننے کے لیے انسٹاگرام کا رخ کرتے ہیں ، بلجک نے اپنے حالیہ پیغام کو اردو اسکرپٹ میں شیئر کیا ، جس میں لکھا ہے ، "میری واحد نمائندہ اور آفیشل مینیجر ڈیوگو ڈاروکن سیسی ھے۔ آپ باہمی تعاون کے لیے اس سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے شیئر کرتے ہوئے کہا ، "میں ترکی نے آج تک ترکی سے باہر کسی بھی کمپنی سے کوہی بھی معاہدہ نہیں کیا۔اور نہ ہی میں کسی کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں۔

یاد رہے اسراءکی پیدائش 14 اکتوبر 1992ءکو انقرہ میں ہوئی اور انہوں نے استنبول کی ایک یونیورسٹی سے بین الاقومی تعلقات میں ڈگری حاصل کی ہوئی ہے جبکہ ابھی قانون کی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔ شوبز کی دنیا میں ان کی آمد 2014ءمیں ارطغرل سیریز سے ہی ہوئی تھی اور ارطغرل کے علاوہ مزید 2 ڈرامے اور ایک فلم میں کام کرچکی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer