اراضی کی جعلی دستاویزات پر 50 کروڑ کا فراڈ، تحصیلدار اور پٹواری گرفتار

اراضی کی جعلی دستاویزات پر 50 کروڑ کا فراڈ، تحصیلدار اور پٹواری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرید کوٹ ہاؤس (رضوان نقوی) اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی چھاپہ مار کارروائیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ایک ہی دن میں شہریوں کو 50 کروڑ روپے مالیت کی اراضی سے محروم کرنے والے تحصیلدار اور پٹواری سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن نے پتوکی میں تعینات تحصیلدار مجاہد ضیاء کو گرفتارکرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے احمر سہیل کیفی کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر کروڑوں روپے مالیت کی اراضی جعلسازی سے فروخت کروانے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے پتوکی میں تعینات تحصیلدار مجاہد ضیاء کو گرفتارکرلیا۔

تحصیلدار کے ساتھ ایف آئی آر میں نامزد پٹواری مقبول کو بھی گرفتارکرلیا گیا اور  ملزمان نے جعلسازی سے 50 کروڑ روپے مالیت کی اراضی سے مالکان کو محروم کردیا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحصیلدار اور پٹواری نے موضع ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع 50 کروڑ روپے مالیت کی 64 کنال 19 مرلہ اراضی کی جعلی دستاویزات تیار کیں۔

تیسری چھاپہ مار کارروائی میں جعلی دستاویزات کی تیاری میں بطور گواہ پیش ہونے والے ملزم محمد صدیق کو گرفتارکرلیا گیا ۔ملزم صدیق 23 کنال  19مرلہ اراضی کی جعلی دستاویزات بنوانے والے ملزمان کے ساتھ بطور گواہ پیش ہوا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم صدیق نے اوورسیز پاکستانی کو کروڑوں روپے مالیت کی اراضی سے محروم کرنے  کے لئے جعلی دستاویزات کی تیاری  کے لئے  شہادت دی تھی۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ احمد اور سرکل آفیسر شاہد شریف گجر شامل تھے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی کا کہنا ہے کہ بدعنوانی، مالی بے ضابطگیوں اور جعلسازی کی ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کی گرفتاریاں اولین ترجیح ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer