ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافروں سے بھری میٹرو بس کو خوفناک حادثہ

مسافروں سے بھری میٹرو بس کو خوفناک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  سول سیکرٹریٹ اسٹیشن پر مسافروں سے بھری میٹرو بس کا ٹائر پھٹ گیا ۔

ذرائع کے مطابق مسافروں سے بھری میٹروبس سول سیکرٹریٹ کے اسٹیشن سے نکلی ہی تھی کے اچانک بس کے پچھلے حصے کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے بعد مسافروں کو فوری طور پر اتار لیا گیا۔

 میٹروبس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹائر پھٹنے کے بعد مسافروں کو دوسری بس پر روانہ کردیا گیا، ٹائر کی تبدیلی کے لیےمکینیک پہنچ گئے ہیں، گاڑی کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ میٹرو بس کے ٹائر پھٹنے کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی میٹروبس کے ٹائر متعدد بار پھٹ چکے ہیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer