ریلوے کے39اہلکاروں کے لیے ریفرشر کورسسز کا آغاز کر دیا گیا


عیشہ خان:سٹی ٹریفک پولیس کے ٹریننگ ونگ کے زیر اہتمام ریلوے کے39اہلکاروں کے لیے ریفرشر کورسسز کا آغاز کر دیا گیا۔ ویپن ہینڈلنگ، مینول سگنلز سکھائے جائیں گے۔

ریفرشر کورسز میں ریلوے پولیس کے انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اے ایس آئیز سمیت 39 کانسٹبلز حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران اہلکاروں کو فزیکل پریڈ، ویپن ہینڈلنگ، مینول سگنلز سکھائے جائیں گے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:الیکشن 2018: لاہور کے اہم پولنگ اسٹیشنز کو خطرناک قرار د ے دیا گیا

ٹرینی افسران و اہلکاروں کو جدید ٹریفک مینجمنٹ، ہائی کوڈز، کریکٹر بلڈنگ، کمپوٹر کورسز بھی کروائےجائیں گے، سٹی ٹریفک پولیس کے ٹرینڈ افسران ریلوے پولیس اہلکاروں کو دو ماہ کی ٹریننگ دیں گے۔