(ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانیوالے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی ۔تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ٹاس جیت کو سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔بارش سے متاثرہ میچ 12،12 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ سری لنکا نے بارش سے متاثرہ میچ کے مقرر کردہ 12 اوورز میں جارحانہ بیتنگ کرتے ہوئے160 رنز بنائے ، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں پر 146 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔سلمان آغا 12 گیندوں پر 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے،خواجہ نافع نے 15 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔
اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے وشال مینڈس نے 16 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔داشن شناکا نے 9 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی۔چریتھ اسالا نکا نے 13 گیندوں پر 21 رنز اسکور کئے۔ذینجا ڈی سلوا نے 22 ، کامل مشارا نے 20 رنز اسکور کئے۔نسیم شاہ ، محمد نواز اور فہیم اشرف نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔