(سٹی 42) پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلے جانیوالے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں اپنے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں، پاکستان ٹیم میں خواجہ نافع اور نسیم شاہ کی شمولیت ہوئی ہے۔فخرزمان اور سلمان مرزا کو آرام دیا گیا۔
واضح رہے کہ بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانیوالا تیسرا ٹی 20میچ 12،12 اورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔