ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟

بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ پنت کو پریکٹس کے دوران چوٹ لگی تھی۔اب پنت کے باہر ہونے سے سوال یہ اٹھتا ہے کہ انکی جگہ ٹیم میں کون لے گا؟۔ پنت کا زخمی ہونا بھارتی ٹیم انڈیا کیلئے بڑا  جھٹکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے ایکس فیکٹر اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ پنت وڈودرا میں ون ڈے میچ سے عین قبل پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ۔تھرو ڈاؤن پریکٹس سیشن کے دوران، پنت کو چھوٹ لگی  ۔ رشبھ پنت ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی فارمیٹ میں اکیلے ہی میچ کا رُخ موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی چوٹ نے یقینی طور پر بھارتی ٹیم کو نقصان پہنچایا ہےکیونکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کے ایل راہل کے بیک اپ تھے۔اگر کے ایل راہل بھی کسی وجہ سے نہیں کھیل پاتے ہیں تو ٹیم انڈیا پر پریشر بڑھ جائے گا۔ نقصان کے نقطہ نظر سے، پنت کی چوٹ کا ٹیم پر زیادہ اثر نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ان کے پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے کی بہت کم امید تھی۔

کے ایل راہل ون ڈے سیریز میں ٹیم انڈیا کے فرسٹ وکٹ کیپر کے رول میں دکھائی دیں گے۔اس کے باوجود زخمی پنت کا متبادل لانے کی ضرورت ہوگی۔ اس لیے ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔ رشبھ پنت کے متبادل کی بات کی جائے تو ایشان کشن اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ انہیں پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کشن نے حال ہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس لیے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ جھارکھنڈ کے وکٹ کیپر بلے باز کو رشبھ پنت کی جگہ ون ڈے ٹیم میں کال مل سکتی ہے