(سٹی 42) 9 مئی واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے ویڈیوز اور آڈیو ویژول کا تجزیہ کر کے رپورٹ تیار کی ہے،رپورٹ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پشاور پولیس کی درخواست پر تھانہ شرقی سے حاصل شدہ یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا۔بیشتر ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے،تاہم چند ویڈیوز میں لوگو اور ٹیکسٹ کے اضافے اور کچھ کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے۔
