ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی گلوکار شانت تمانگ 43 برس کی عمر میں چل بسے

بھارتی گلوکار شانت تمانگ 43 برس کی عمر میں چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بھارتی گلوکار اور اداکار پرشانت تمانگ انتقال کر گئے۔

 انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح پرشانت تمانگ کی عمر 43 برس تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت فالج کے باعث ہوئی، انکے اچانک انتقال پر موسیقی کی دنیا گہرے صدمے کا شکار ہے۔ 

یاد رہے کہ پرشانت تمانگ نے مقبول ریئلٹی شو ’’انڈین آئیڈل سیزن 3 ‘‘جیت کر شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد گلوکاری اور اداکاری دونوں میں کام کیا۔ اس کے علاوہ 2006 میں انڈین آئیڈل جیتنے کے بعد اپنا پہلا میوزک البم Dhanyavad ریلیز کیا اور کئی نیپالی فلموں میں بھی اداکاری کی، بعد میں وہ Paatal Lok (سِیزن 2) جیسی مقبول ویب سیریز میں بھی نظر آئے ۔