ممتازشگری: بنگلادیش ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میچز بھارت میں کھیلنے سے انکارکا معاملہ، چیئرمین آئی سی سی صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام سے ملاقات کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش ٹیم کی جانب سے بھارت میں ورلڈکپ میچز کھیلنے سے انکار کے معاملہ پر آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ آج بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے۔
جے شاہ بی سی سی آئی حکام کو بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات سے آگاہ کریں گے،جے شاہ بی سی بی کے صدر امین الاسلام سے بھی ملاقات کریں گے۔
سکیورٹی خدشات، مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت ہوگی،بنگلہ دیش نے ورلڈکپ میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔