ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی بڑی خبر آگئی

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی بڑی خبر آگئی
کیپشن: Dollar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق  انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں 2 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، ڈالر 281.13 روپے سے کم ہوکر 281.11 روپے پر بند ہوا۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایف ایف کے بورڈ کی منظوری پر پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے، آئی ایف ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری ہوگی۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 پیسے سستاہوکر 281.94 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 4 پیسے کمی سے 76.99 روپے، سعدوی ریال 7 پیسے کم ہوکر 75.20 روپے پر کا ہوگیا، جبکہ یورو 24 پیسے اضافے سے 309.10  روپے، برطانوی پاونڈ 59 پیسے مہنگا ہوکر 359.38 روپے  کا ہوگیا ۔