پاکستان ٹیم کی کپتانی میرے لیے فخر کی بات ہے،شاہین آفریدی

 پاکستان ٹیم کی کپتانی میرے لیے فخر کی بات ہے،شاہین آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: ٹی 20 کے کپتان شاہین آفریدی کی پریس کانفرنس، کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان ٹیم کی کپتای میرے لیے فخر کی بات ہے۔
 ٹی 20 کے کپتان شاہین شاہ نے آکلینڈ  میں پریس کانفرنس کی جہاں ان کا کہنا تھا کہ پاک کیوی سیریز میں پاکستان ٹیم کی کپتانی میرے لیے فخر کی بات ہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف بھی بہترین پرفارم کریں گے، نیوزی لینڈ کے خلاف کوئی غلطی نہیں ہونے دیں گے، جیت کر مورال ہائی کریں گے۔قومی کپتان نے مزید کہا کہ اعظم خان، عامر جمال اور صاحبزادہ فرحان کے شاندار کم بیک ہیں اور بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے۔انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے نئے کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے، آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں آرام کیا اور اب میں بالکل فٹ ہوں۔