نشہ اور پارٹی سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بدترین تشدد 

نشہ اور پارٹی سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بدترین تشدد 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)نشہ اور پارٹی سے انکار کرنے پر شوہر نے بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،شوہر کے بیوی پر بہیمانہ تشدد ویڈیو سامنے آگئی۔
 پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیاگیا ، مقدمہ تھانہ ریس کورس میں متاثرہ خاتون آمنہ وسیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔آمنہ کو شوہر وسیم نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا 
 سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اپنی بیوی پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

 خیال رہے کہ گھریلو تشدد کو خاص طور پر پاکستان میں  نظر انداز کیا جاتا ہے ہمارے ملک میں خواتین کو چپ رہنے کے لئے کہا جاتا ہے اور بہت سے کیسز میں عورتیں خود بھی نہیں گھریلو تشدد رپورٹ کرتی کہ خاندان کی بدنامی ہوگی۔ تشدد کا شکار صرف غریب عورت نہیں ہے اچھی خاصی امیر پڑھی لکھی عورتیں بھی گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔

جب تک ملک میں صنفی عدم مساوات ہے اور معاشرے میں مردوں کے مقابلے میں عورتوں کو سماجی اور ثقافتی طور پر کم تر سمجھنے کی سوچ موجود ہے خواتین پر تشدد کے  رجحان کی روک تھام نہیں ہو گی۔ پاکستان میں عورتوں کی اکثریت گھر کے اندر ہوں یا باہر، بااختیار نہیں بن سکی ہیں کیوں کہ ان کی شناخت کسی مرد سے جڑی ہوئی ہے۔