(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر نے 187 ارکان پورے ہونے کا دعویٰ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر ساجد احمد بھٹی نے187 ارکان پورے ہونے کا دعویٰ کردیا، ساجد احمد بھٹی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے 176 ،ق لیگ کے 10 اور آزاد امیدوار ایوان میں موجود ہے ۔
قبل ازیں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہاکہ آج ہم نے اپنے نمبرز پورے ظاہر کر دیئے ہیں ،کہا جا رہا تھا ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں،ہم نے سوچا ان کو آج نمبرز پورے کرکے دکھاتے ہیں۔
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ آج قرارداد بھی آ سکتی ہے کہ پورا ایوان وزیراعلیٰ پر اعتماد کااظہار کرتا ہے ،متوقع قرارداداعتماد کے ووٹ کی کارروائی نہیں ہو گی ،واثق قیوم نے کہاکہ قرارداد کے ذریعے ارکان کو گنا جا سکتا ہے ،اگر186 سے زائد ارکان قرارداد میں گن لئے گئے تو وزیراعلیٰ کو اعتماد تو مل جائیگا،حافظ عمار یاسر ایوان میں آگئے ہیں، ہمارے پاس ایک اور سرپرائز ہے ۔