ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی ، سیریز 1-1 سے برابر   

Pakistan,Newzealand,Series,match,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 79 رنز سے شکست دیکر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

نیوزی لینڈ کے 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 182 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان بابر اعظم 79 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے  پاکستان کو جیت کیلئے 262 رنز کا ہدف دیا ۔


نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک گیند قبل 261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیون کونوے 101 اور کین ولیم سن نے85 رنزکی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 38 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔