ویب ڈیسک: سفاک ماں نے بیلچے سے اپنے ہی 4 ماہ کے بچے کے ٹکڑے کردیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں آج بھی بھینٹ کے نام پر معصوم بچوں کی قربانی دی جاتی ہے، لوگ اپنی خواہشات پوری کرنے کیلئے بچوں کو بھینٹ چڑھا کر یہ سمجھتے ہیں ان کی خواہش پوری ہو جائے گی، ایسے کئی افسوسناک واقعات بھارت میں روز پیش آتے ہیں، جیسے بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے سلطان پور میں ایک ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس نے سب کی حیرت اور پریشانی میں ڈال دیا، سفاک ماں نے اپنے ہی 4 ماہ کے معصوم بچے کو مار کر بیلچے سے اس کے ٹکڑے کردیئے۔
https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673452521-4805.gif
رپورٹ کے مطابق دھناؤدی گاؤں کی رہائشی35 سالہ منجو دیوی کو اس عامل نے کہا تھا کہ اسے اپنی خواہش پوری کرنے کیلئے اس بچے کی قربانی دینا ہوگی تاکہ جو وہ چاہتی ہے اسے حاصل ہوسکے۔اپنی خواہش پوری کرنے کے لئے ماں نے ایک کالے بت کے سامنے اپنے چار ماہ کے بچے کو لٹا کر بیلچے سے کاٹ کر قربان کردیا اور کاش کے ٹکڑے کردیے۔
اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع واردات پر پہنچی اور ملزمہ کو گرفتار کیا، پولیس نے ملزمہ اور عامل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم عامل موقع پر فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال روانہ کردیا ہے۔
https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673452549-7988.gif
واضح رہے کہ بچے کو قتل کرنے میں استعمال ہونے والا بیلچہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔