دلہن کو اٹھانا دلہے کو مہنگا پڑگیا، ویڈیو دیکھیں

Video viral of Ceremony in India
کیپشن: Video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دلہن کو اسٹیج سے نیچے اتارتے وقت دلہا گرگیا، مزاخیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ بھارت میں شادی کی تقریبات میں مختلف گھرانوں میں رسم کے طور پر رخصتی کے وقت دلہا، دلہن کو اٹھا کر گاڑی تک لے کر جاتا ہے جس پر تقریب میں شریک قریبی عزیزو اقارب کی جانب سے خوب ہلہ گلہ کیا جاتا ہے۔

ان تقریبات کے دوران بہت سے مزاحیہ واقعات پیش آتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔ایسا ہی ایک مزاخیہ واقعہ ایک شادی کی تقریب کے دوران پر پیش آیا، جس میں دلہا دلہن کو لے کر اسٹیج سے لے کر نیچے اترتے ہوئے گر گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by joya jaan (@joyajaan816)

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن کو اٹھائے اتر ہی رہا ہوتا ہے کہ اچانک توازن بگڑنے پر وہ نیچے گر جاتا ہے تاہم نوبیاہتا جوڑے کو خوش قسمتی سے کوئی زخم نہ آئے۔

دلہے نے گرنے کے باوجود معاملے کو بہت اچھے طریقے سے سنبھال لیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک نے لکھا کہ ’گرنے پر بھی اس نے طریقے سے معاملے کو سنبھال لیا‘، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بہت اچھا بھائی، آپ نے صورتحال کو بہت اچھی طرح سنبھال لیا ورنہ یہ حادثہ اس سے بھی بڑا ہوسکتا تھا اہلیہ کو آپ پر فخر ہونا چاہیے۔‘

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر