عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کردیا ہے،ملک میں جاری حالیہ مہنگائی کی وجہ سے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والےافراد پریشانی میں مبتلا ہیں۔

کراچی کے صارفین کے لیے یونٹ بجلی7 روپے 43 پیسے سستی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے جو نومبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673431067-1001.jpg

ذرائع کا بتانا ہےکہ بجلی سستی ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونےکا امکان ہے جس کے بعد کراچی کے صارفین کو دسمبر کے بلوں میں بڑا ریلیف مل جائے گا۔

دوسری جانب لاہورمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، طلب و رسد کے فرق کی وجہ سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ڈیمانڈ تین ہزار پچاس میگاواٹ تک ہو گئی ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی دو ہزار چھ سو پچاس میگاواٹ کی جا رہی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673431964-5423.jpg

اس طرح طلب و رسد میں چار سو میگاواٹ کا فرق ہونے پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، لیسکو نے شارٹ فال کی بنیاد پر دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول بنا رکھا ہے، تاہم فنی خرابیوں کی وجہ سے مضافات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار گھنٹے تک بھی ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کیساتھ ساتھ تاجر برادری کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔