ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں مہنگائی 53 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی، عالمی بینک

World Bank Report
کیپشن: World Bank Report
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ شدید معاشی مشکلات کا شکار پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی بینک کی عالمی معاشی اثرات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی 70 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رواں سال پاکستان کی شرح نمو میں 2 فیصد کمی کا امکان ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی شرح نمو میں 4 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673420726-6971.jpg

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ بدترین سیلاب اور سیاسی بے یقینی پاکستان کی معاشی مشکلات کی بڑی وجوہات ہیں۔ بیرونی قرض کی ادائیگیاں بھی پاکستان کے لیے بڑا مسئلہ ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673420805-8741.jpg

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح  24.5 فیصد رہی جو 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین ہے۔ ملک میں حالیہ سیلاب کے باعث جی ڈی پی کو 4.8 فیصد کے برابر نقصان پہنچا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673420581-7408.jpg

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673420571-3387.jpg

جون سے دسمبر تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 14 فیصد گر گئی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673420869-1054.jpg

اس مدت کے دوران کنٹری رسک پریمیئم 15 فیصد بڑھ چکا ہے۔ شدید موسم خوراک اور ضروری اشیاء کی سپلائی کو متاثر کرسکتا ہے۔ انفرا اسٹرکچر اور زرعی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے۔