ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی رسم پر دلہے نے دلہن کیساتھ کیا حرکت کی؟ویڈیو دیکھیں

Bride & groom video viral
کیپشن: Bride & groom video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) شادیوں کے موقع پر مضحکہ خیزواقعات کا ہوناتقریباً عام ہوچکا ہے اور سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں دولہا، دلہن یا ان کے دوست احباب کی جانب سےیادگار تفریحی پروگرام کا اہتمام کیا جاتا جو کہ عموماً صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، ایک ایسی ہی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شادی کی رسم کے دوران دلہے نے دلہن کے ساتھ عجیب حرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا کے دور میں صارفین کو معلوماتی،حیران کرنے والی، ٹیکنالوجی اور شادیوں پر ہونے والے واقعات کی متعدد ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں، شادیوں کی بات کی جائے وائرل ہونے والی زیادہ تر ویڈیوز بھارت سے ہیں کیونکہ ان کے رسم ورواج دیگر ممالک سے مختلف ہیں جن میں سے کچھ رسومات پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔بھارت میں شادیوں کے موقع پر ہونے والے مضحکہ خیز واقعات کی ان گنت ویڈیو آئے روز دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دولہا ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر ہاتھوں ہار لئے کھڑے ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کسی ہوٹل میں بنائی گئی جہاں دیگر لوگ بھی موجود ہیں جواس منظر کو دیکھ رہے ہیں، ایک خاتون دلہن کا نام لیتے کہہ رہی ہے کہ ' جی لے اپنی زندگی' اور ہار لئے دلہے کی طرف بھاگتی ہے اور وہ اس کی جانب، جیسے ہیں دلہن قریب آنے پر ہار دلہے کو پہنانے لگتی ہے تو وہ جھک کر آگے نکل جاتا ہے۔

دلہے کی اس حرکت پر دلہن سمیت تمام لوگ ہنسنا شروع کردیتے ہیں اور بعد ازاں وہ واپس آتے اور دلہن اس کو ہار پہناتی ہے اور پھر دولہا بھی اس کو ہار پہناتا، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ پر بالی ووڈ کا گانا' جلیبی بھائی' بھی چل رہا ہے، وہاں موجود لوگوں نے اپنے اپنے موبائل فونز سے اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer