ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اک موریہ پل منصوبے میں اہم پیشرفت

اک موریہ پل منصوبے میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) اک موریہ پل منصوبے کے لٹکنے سے مشکلات کے شکار شہریوں کیلئے امید کی کرن، ایل ڈی اے نے ایک سال کی بے جا تاخیر کے بعد ریلوے ٹریک گارڈرز شفٹنگ کیلئے ایک کروڑ انتیس لاکھ سے زائد فنڈز جمع کرادئیے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریلوے کو ٹریک شفٹنگ کی مد میں ایک کروڑ انتیس لاکھ گیارہ ہزار جمع کرادئیے ہیں، ریلوے ٹریک کی ایک سائیڈ مکمل جبکہ دوسری سائیڈ نامکمل تھی، دوسری سائیڈ پر نئے گارڈرز تنصیب کے لئے ٹریک کی عارضی منتقلی ضروری تھی، ریلوے نے ٹریک کی عاضی منتقلی کے لئے چارجز کا تخمینہ ایک کروڑ انتیس لاکھ سے زائد لگایا تھا،، ایک سال سے فنڈز نہ دینے کے باعث کام التوا کا شکار تھا جبکہ اس سے قبل کنٹریکٹر بھی کام چھوڑ کر جاچکا ہے۔

موجودہ چیف انجنئیر بھی منصوبے کو مکمل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے تھے، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کے نوٹس لینے پر انجنئیرنگ ونگ حرکت میں آیا اور ریلوے کو فنڈز جاری کئے، محکمہ فنانس ایل ڈی اے نے ریلوے کے نام چیک جاری کردیا ہے، ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کی غفلت سے اک موریہ پل منصوبے کے باعث شہری عذاب میں مبتلا تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer