ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اتھارٹی میں بھرتیوں کے لئے انٹرویو کا آغاز

فوڈ اتھارٹی میں بھرتیوں کے لئے انٹرویو کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے انٹرویو کا آغاز ہوگیا، گریڈ 17 اور 18 کی اسامیوں پر انٹرویوز 22 جنوری تک جاری رہیں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی امیدواروں کا انٹرویو کرے گی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں بھرتیوں کا مرحلہ وار آغاز کر دیا گیا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد بھرتیوں کا آغاز کیا گیا، بھرتیوں کے لیے انٹرویوز آج 11 جنوری سے شروع کر دیے گئے ہیں۔ گریڈ 18 جنرل مینجر آئی ٹی اور گریڈ 17 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایپلیکیشن اینڈ ڈیٹا بیس کی آسامی پر انٹرویو آج ہونگے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیٹ ورک کی خالی آسامی پر بھی آج انٹرویوزکیے جائینگے۔ 

گریڈ 17 فوڈ سیفٹی آفیسرز کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز 13 اور 14 جنوری کو ہونگے۔ گریڈ 17 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسورس اینڈ لائسنسنگ کی اسامی پر 15 سے 18 جنوری، لیب انچارج گریڈ 17 کی اسامی پر 19 اور 20 جنوری اور گریڈ 17 پرنسپل آفیسر کی خالی آسامیوں پر 21 اور 22 جنوری کو انٹرویوز ہونگے۔

شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز دربار ہال پنجاب سول سیکرٹریٹ میں منعقد کیے جائیں گے، انٹرویو کیلئے شارٹ لسٹ کے گئے امیدواروں کی فہرستیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔

ایڈشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی انٹرویوز لے گی، انٹرویو کمیٹی میں اے سی ایس، سیکرٹری فوڈ، فنانس اور ریگولیشن کے افسران، ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کے افسران شامل ہیں۔