کورونا ڈیوٹی دینے والے طبی عملے کیلئے خوش خبری

کورونا ڈیوٹی دینے والے طبی عملے کیلئے خوش خبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)کورونا ڈیوٹی دینے والے طبی عملے کیلئے خوش خبری، حکومت پنجاب نے کورونا ڈیوٹی دینے والے سٹاف کواعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت کرنے والے طبی عملے کو خوشخبری سنادی، حکومت پنجاب نے کورونا ڈیوٹی دینے والے سٹاف کواعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے محکمہ پرائمری ہیلتھ کے سٹاف کیلئے اعزازیہ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اعزازیہ کورونا وارڈ میں کام کرنیوالےڈاکٹروں،نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کو ملے گا۔ اعزازیہ دینے کی سمری محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے ارسال کی تھی، جسے محکمہ خزانہ نے منظور کرلیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید 32 افراد انتقال کر گئے۔اموات کی تعداد 10 ہزار 676 ہوگئی۔اتوار کو 34 ہزار 524 ٹیسٹ کیے گئے۔1 ہزار 877 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک 5لاکھ 4 ہزار293 مجموعی کیسز ہیں۔4 لاکھ 58ہزار 371افراد کرونا کو پچھاڑ چکے۔
ملک میں فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 246 ہے۔سب سے زیادہ 18 ہزار 564 ایکٹو کیسز سندھ میں ہیں۔پنجاب میں 10 ہزار 878، خیبرپختونخوا تین ہزار 149 اور اسلام آباد میں2ہزار36 فعال کیسزہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں 294 کرونامریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ملتان اور بہاولپور میں سب سے زیادہ 45 فیصد وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں۔اسلام آباد میں 34 اور لاہور میں 32 فیصد وینٹی لیٹرز استعمال ہورہے ہیں۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔
گزشتہ روز ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے17 افراد وینٹی لیٹر پر تھے۔29افرادہسپتال  جبکہ3 گھروں میں زندگی کی بازی ہارے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer