سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت خواب بن کر رہ گئی

سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت خواب بن کر رہ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت خواب بن کر رہ گئی۔

شہر میں منافع خور مافیا کا راج برقرار، سرکاری نرخنامے کے مطابق ٹماٹر کی قیمت ایک سو چالیس روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ سبزی منڈیوں میں ٹماٹر ایک سو پچاس روپے میں فروخت ہوتے رہے جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر ایک سو اسی روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں مٹر دو سو بیس، پیاز اسی سے سو، آلو ساٹھ، لہسن تین سو، ادرک تین سو پچاس، گاجر پچاس، کھیرا ساٹھ سے اسی، شلجم تیس سے چالیس، مٹر ایک سو اسی اور گوبھی ساٹھ سے اسی روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی شہر میں اپنے جاری کردہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرائے، جبکہ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ جب تک سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہوگا، اس وقت تک شہر میں سستی سبزیاں فروخت نہیں ہو سکیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer