(توقیر اکرم) شہر میں برائیلر کی قیمت میں 9 روپے اضافہ ہوگیا، برائیلر گوشت 177 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق قیمت میں 9 روپے اضافے کے بعد زندہ برائیلرکی قیمت 122 روپے فی کلو ہوگئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ اب مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے، برائیلر کی قیمت میں کمی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرنے پر پابند کریں، جو دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے۔