قومی نیزابازی ٹیم  کی آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کے بعد وطن واپسی

قومی نیزابازی ٹیم  کی آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کے بعد وطن واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سبیل نوخیر: قومی نیزابازی ٹیم آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کے بعد لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ ٹیم کا ائیرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق قومی نیزابازی ٹیم آسٹریلیا   میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ  میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد لاہور ائیرپورٹ پہنچی جہاں  ڈھول بجا کر شاندار  استقبال کیا گیا۔

قومی ٹیم دس سال بعد رشیاء میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر گئی۔ چھ رکنی ٹیم میں کپتان نگاہ حسین، عرفان محمود وٹو، راشد علی وڑائچ، ناصر عباس ،  کوچ ڈاکٹر فاروق ائیرپورٹ پہنچے۔ کپتان نگاہ حسین کا کہنا تھا کہ ٹیم جذبے سے کھیلی ہے، ورلڈ کپ بھی  جیتنے کی کوشش کریں گے۔

آسٹریلیامیں ہونے والے اس ایونٹ میں   پاکستان ، انڈیا، یو اے ای اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ پاکستان کئی گولڈ اور سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف میچ یاد گار رہے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان نگاہ حسین نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم کے کوچ نے نوجوان کھلاڑیوں کے جذبے کو خوب سراہا۔ قومی نیزابازی ٹیم ستمبر 2018 میں ماسکو میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کرے گی۔