ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت: ماں نے میٹروسٹیشن پر بیٹے کی منگنی کیوں کی؟ حیران کن ویڈیو وائرل

بھارت: ماں نے میٹروسٹیشن پر بیٹے کی منگنی کیوں کی؟ حیران کن ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بھارت سے آئے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو ایسی آجا تی ہے جو میڈیا اور سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔ بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ  کی آپ نے کافی کہانی سنی اور دیکھی ہوں گی جس میں دھوکہ بھی ہوتا ہے اور اگر کہیں کامیاب ہوجائے تو لڑکا لڑکی ماں باپ کی رضامندی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں۔

حال میں بھارت میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جو  لڑکا اور لڑکی کی دوستی کے متعلق ہے،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی کافی توجہ سمیٹ رہی ہے ۔ 

وائرل ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی بنچ پر بیٹھے ہیں اور ایک خاتون ان کو کچھ چیزیں دے رہی ہے، یہ خاتون دراصل اس لڑکے کی ماں ہے۔ لڑکا اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ میٹروسٹیشن پر گھوم رہا تھا اور اسی دوران اس لڑکے کی ماں وہاں پہنچ جاتی ہے اور اپنے بیٹے کو لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیتی ہے۔ لڑکے کی ماں دونوں خاندانوں سے رشتہ طے کرنے کی بات کیے بغیر ہی ایک اچھا اقدام اٹھاتی ہے اور موقع پر ہی اپنے بیٹے کی منگنی اس لڑکی سے کروا دیتی ہے اور انکے رشتے کو ایک نئی شکل دے دیتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ لڑکا اپنی ماں کو کہتا ہے کہ ’’یہ میٹرسٹیشن ہے‘‘ تو اس کی ماں کہتی ہے کہ ’’ہم تو جانا چاہ رہےتھے اس لڑکی کے گھر لیکن اب ہم  یہاں ہی منگنی کریں گے‘‘ ۔

اس حیران کن واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، صارفین اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں، کوئی خوش ہورہا ہے اور کوئی مذاق اڑا رہا ہے ایک صارف نے کہا کہ ایسا اقدام وائرل ہونے کا طریقہ ہے۔ کچھ صارفین نے اسے ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے۔