ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ،مسلسل دو شکستیں ،افغانستان کا اب کیا بنے گا۔۔؟

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ،مسلسل دو شکستیں ،افغانستان کا اب کیا بنے گا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں8فروری کو کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف T20 ورلڈ کپ 2026 کا اپنا پہلا میچ 5 وکٹوں سے ہارنے کے بعد، آج افغانستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دل دہلا دینے والی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں جنوبی افریقہ نے ڈبل سپر اوور میں شکست دیدی۔جس کے بعد سوال پیدا ہوتا ہےکہ  کیا افغانستان مسلسل دو شکستوں کے بعد سپر 8 میں پہنچ سکتا ہے؟ ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے مسلسل دو شکستوں کے بعد باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔ 2024 T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے افغانستان کو ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدقسمتی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ احمد آباد کے مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 13ویں میچ میں دوسرے سپر اوور میں افغانستان ، جنوبی افریقہ کی جانب سے دئے گئے 24 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہا ۔ احمد آباد میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں یہ شکست افغانستان کی مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس سے قبل چنائی میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے اپنے پہلے میچ میں بھی افغانستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

موجودہ ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے گروپ ڈی کے دونوں میچ ہارنے کے باوجود افغانستان پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ایسے میں ان کے ٹاپ 2میں جگہ بنانے اور سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات اب معدوم ہیں۔ ٹاپ 2 میں جگہ حاصل کرنے کے لیے، افغانستان کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ 16 فروری کو متحدہ عرب امارات  اور 19 فروری کینیڈا کے خلاف گروپ ڈی کے اپنے بقیہ دو میچوں میں بڑے مارجن سے شکست دے۔ متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کو شکست دینے کے بعد انہیں امید کرنی ہوگی کہ نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقہ گروپ ڈی کے اپنے باقی دونوں میچ ہار جائیں۔

اس صورت میں افغانستان کے چار میچوں میں 4 پوائنٹس ہوں گے اور جنوبی افریقہ یا نیوزی لینڈ کے بھی 4 پوائنٹس ہوں گے۔ اس کے بعد گروپ ڈی میں دوسری بہترین ٹیم کا تعین ان کے نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور یہیں سے افغانستان کیلئے ایک موقع فراہم ہوگا ۔ تاہم اگر نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 14 فروری کو احمد آباد میں ہونے والا گروپ ڈی کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو جاتا ہے تو افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔ کیونکہ 14 فروری کو احمد آباد میں ہونے والے میچ کی منسوخی سے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ دونوں کے کھاتے میں ایک ایک پوائنٹ شامل ہو جائے گا، جس سے انکے پاس مجموعی طور پر 5 پوائنٹس ہو جائیں گے، اور افغانستان کو باہر ہونا پڑے گا۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 14 فروری کو ہونے والے میچ کی فاتح سپر 8 کیلئے کوالیفائی کرنیوالی گروپ ڈی سے پہلی ٹیم بن جائے گی۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ دونوں نے گروپ ڈی میں اب تک اپنے تمام میچ جیتے ہیں۔ دونوں کے چار چار پوائنٹس ہیں، لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ گروپ ڈی ٹیبل پر سب سے اوپر اور جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر ہے۔