ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات قابلِ نفرت اور زندگی بیش قیمت ہے: محمدناصر اقبال خان

منشیات قابلِ نفرت اور زندگی بیش قیمت ہے: محمدناصر اقبال خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ ہرقسم کی منشیات قابل نفرت اور زندگی بیش قیمت ہے۔جومنشیات کے استعمال کی دعوت دے وہ آپ کادوست نہیں بلکہ بدترین دشمن ہے۔ منشیات فروش انسانیت سے عاری اور فطرتاً ضمیر فروش ہو تے ہیں،  کوئی زندہ ضمیر انسان منشیات کے زہر سے قوم کے بیٹوں اوربیٹیوں کوناحق موت کے گھاٹ نہیں اتارسکتا۔

اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے کہا کہ ایک وقت آتا ہے جب منشیات کے عادی افراد قابل رحم ہوجاتے ہیں۔منشیات کیخلاف کامیاب جہاد کیلئے ہر فرد کومجاہدکا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے زیرک کمانڈربریگیڈئیر سکندرحیات چوہدری کی قیادت میں صوبائی سطح پرمنشیات کیخلاف کامیاب آپریشنز کوبیحدسراہاجارہا ہے، کئی بڑے مگرمچھ ان کی گرفت میں ہیں۔کوئی انسان اپنے بچوں کومنشیات فروش مافیا کے رحم وکرم پرنہیں دیکھنا چاہتا۔

محمدناصراقبال خان نے کہا کہ بروقت اورسخت سزاؤں کے بغیر منشیات کی نحوست سے نجات نہیں ملے گی۔پنجاب سمیت ہرصوبائی حکومت منشیات کے عادی افراد کی معاشرے میں آبرومندانہ واپسی کیلئے جدید بحالی مراکز تعمیر کرے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی لوگ خود بھی اس روگ سے بیزار ہیں، وہ اچھوت نہیں انہیں اپنانے کیلئے ہمارے رویوں میں اپنائیت کی ضرورت ہے۔ طبی ماہرین کی مشاورت سے تعلیمی اداروں میں ہرچندماہ بعد ”وی ڈی آرایل“ ٹیسٹ کااہتمام کیا اورجو طالبعلم منشیات استعمال کرتاپایا جائے، حکام اسے مقررہ معیاد کیلئے بحالی مرکز میں منتقل کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی صحت کی طرح اچھی صحبت بھی انسانوں کیلئے منفعت بخش ہوتی ہے، ہمارے نوجوان مستقبل کے معمارہیں وہ بدقماش اور برے افراد کی سنگت میں ہرگز نہ بیٹھیں۔ منشیات کااستعمال ہرگز اسٹیٹس سمبل یامحرومیوں اورغموں کامداوا نہیں ہوسکتا۔ شہری اپنے بچوں اورپیاروں کومنشیات کے میٹھے زہر سے بچانے کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ بھرپورتعاون اورمستندمعلومات شیئرکریں۔