ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا سولرصارفین پر18فیصدسیلزٹیکس عائدہورہا ہے؟

کیا سولرصارفین پر18فیصدسیلزٹیکس عائدہورہا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سولر صارفین پر 18 فیصد نیا سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حالیہ پالیسی تبدیلیوں کے تحت کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا گیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق بجلی کے بلوں پر پہلے سے لاگو 18 فیصد سیلز ٹیکس تمام گھریلو صارفین پر عائد ہوتا ہے اور یہی ٹیکس سولر سسٹم استعمال کرنے والوں پر بھی لاگو ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ یہ کوئی نیا یا خصوصی ٹیکس نہیں بلکہ وہی معیاری سیلز ٹیکس ہے جو طویل عرصے سے بجلی کے بلوں کا حصہ ہے۔

یہ وضاحت سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ایک سوشل میڈیا بیان کے بعد سامنے آئی، جس میں انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ گراس میٹرنگ سے متعلق نئے ٹیکس قوانین کے باعث سولر صارفین کے بلوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیان سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ سولر صارفین پر اضافی سیلز ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے، حالانکہ حقیقت میں ایسا کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا گیا۔