ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست، جواب طلب

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست، جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر 20 فروری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس ملک محمد اویس خالد نے پروفیسر ڈاکٹر رؤف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی اسامی کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیا تھا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے متعلقہ حکام کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔

 درخواست گزار کے مطابق عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سیکرٹری افضال احمد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer